ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس عائد ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی این پی) گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد پٹرول اور ڈیزل پر وصول کیے جانے والے ٹیکسوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پٹرول کی مجموعی قیمت میں تقریباً 32 فیصد حصہ مختلف ٹیکسوں پر مشتمل ہے۔ فی لیٹر پٹرول پر 129 روپے 72 پیسے ٹیکس شامل ہیں، جبکہ اس میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پٹرول پر فی لیٹر 103 روپے 50 پیسے لیوی نافذ ہے، جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل کی گئی ہے۔اسی طرح ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 21 فیصد حصہ ٹیکسوں کا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل پر فی لیٹر 82 روپے 81 پیسے ٹیکس عائد ہیں، جبکہ 51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے 69 پیسے لیوی وصول کی جا رہی ہے، جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی لاگو ہے۔

PNP