دوڑ(پی این پی)اندورن سندھ شہید بے نظیرآباد کے علاقے دوڑ میں گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے نہر میں نہاتے ہوئے
دو سگے بھائی ڈوب گئے۔نہر میں ڈوبنے والے بچوں کی شناخت حسن شاہ اور فدا حسین شاہ کے نام سے ہوئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔امدادی ٹیموں نے سرچ آپریشن کے دوران 12سالہ حسن شاہ کی لاش نہر سے نکال لی جب کہ دوسرے بھائی کی تلاش جاری تھی ۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں بھائی نہائے ہوئے گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گئے۔
PNP