لاہور( پی این پی)بحرین کے لیے ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ کردئیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطا بق 23 مسافر بحرین کے لیے ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو رہے تھے، ابتدائی بیان میں مسافروں نے روزگار رشتہ داروں کے ذریعے حاصل کرنے کا دعوی کیا تاہم تفصیلی جانچ پر بیانات غلط اور گمراہ کن ثابت ہوئے۔ترجمان کے مطابق بعد ازاں مسافروں نے ایجنٹس کے ذریعے روزگار حاصل کرنے کا اعتراف کیا، تمام مسافروں کی ایک ہی فلائٹ پر بکنگ مشکوک انداز میں کی گئی تھی۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر اپنے کام کی نوعیت اور تفصیلات بتانے میں ناکام رہے، کسی بھی مسافر کے پاس فارن سروس ایگریمنٹ موجود نہیں تھا،
ان وجوہات کی بنیاد پر تمام 23 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے نے ہدایت کی تمام مسافر قانونی تقاضے پورے کر کیامیگریشن ڈیسک سے کلیئرنس حاصل کریں۔
PNP