دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز معطل

اسلام آباد (پی این پی) عمان سمیت مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ خدمات وقتی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

عمان میں پاکستانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Facebook پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مسقط میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ آپریشن اگلے اعلان تک بند رہیں گے۔سفارتخانے کے مطابق جیسے ہی سروسز بحال ہوں گی، اس سے متعلق آگاہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث بیرون ملک موجود تمام پاکستانی مشنز کی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔

PNP