لاہور (پی این پی) لاہور میں مردہ شیر کی کھال اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے فوری ایکشن لے لیا ۔
واقعے کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ۔ چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ۔ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔ ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ذمہ دار عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ جنگلی حیات کے تحفظ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
PNP