پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدر آباد کنگزمین کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین مشکلات کا شکار ہوگئی، اس کے 15 اوورز میں 115 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تاہم صائم ایوب 50 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں۔
پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگز مین کی پہلی وکٹ 16رنز پر گری، معاذ صداقت 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے نمبر پر کپتان مارنوس لیبوشین 20 رنز بناکر 51 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عثمان خان بھی 8 رنز بنا کر پویلین کی جانب روانہ ہوگئے۔
حیدرآباد کنگزمین کی چوتھی وکٹ 72 رنز پر گری چوتھے کھلاڑی عرفان نیازی تھے جو صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل بھی بغیر کوئی رن بنائے 72 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور کوشال پریرا بھی ان کے فوراً بعد ڈریسنگ روم کی جانب 1 رن بنا کر چلے گئے یوں کنگزمین کے 73 پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین کی ساتویں وکٹ 90 رنز پر گری، کنگزمین کے حسان خان 12 رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔
پشاور زلمی اس میچ میں فیورٹ کے طور پر میدان میں اتری ہے۔ ٹیم نے لیگ مرحلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 میچز جیتے اور صرف ایک میں شکست کھائی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔
کپتان بابر اعظم شاندار فارم میں ہیں اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ رن اسکورر بھی ہیں، جبکہ کوشل مینڈس کے ساتھ ان کی جوڑی ریکارڈ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
بولنگ میں سفیان مقیم 21 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ فاسٹ بولر ناہید رانا کی واپسی نے ٹیم کو مزید مضبوط کیا ہے۔
سپر سنڈے کا سُپر فائنل دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہاؤس فل ہوگیا، ٹاس سے پہلے رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی۔
پی ایس ایل کا فائنل میچ جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائيکو پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔
';
$('.fb-video').parent('.embed_external_url').html(htmla);
}
else{
let embed_url = $('.fb-video').attr('data-href');
let htmla="
';
}
}
var scriptElement=document.createElement('script');
scriptElement.type="text/javascript";
scriptElement.setAttribute="async";
scriptElement.src="https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.11&appId=580305968816694";
document.body.appendChild(scriptElement);
}
}
},100); var story_embed_gallery = $('.detail_gallery').find('.embedgallery').length;
if(story_embed_gallery > 0){
var styleElement=document.createElement('link');
styleElement.type="text/css";
styleElement.rel="stylesheet";
styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/swiper-bundle.min.css";
document.head.appendChild(styleElement);
var styleElement=document.createElement('link');
styleElement.type="text/css";
styleElement.rel="stylesheet";
styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/colorbox.css";
document.head.appendChild(styleElement);
}
if($("#forminator-iframe").length > 0){
const iframe = document.getElementById('forminator-iframe');
var changeHeight = 0;
window.addEventListener('message', (event) => {
if (event.origin === 'https://surveys.immcorporate.com') {
var { height } = event.data;
//$("#forminator-iframe").before('