لاہور(پی این پی)پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سسٹم میں تکنیکی خرابی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا
جس کے باعث اوور سیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ بنوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاسپورٹ ذرائع کے مطابق یورپ، مشرقی وسطی، ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے لیے ای اور مشین ریڈ ابیل پاسپورٹ کا اجرا ء بند ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے سسٹم میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو ایک ہفتے کے بعد بھی ٹھیک نہ کیا جا سکا۔سعودی عرب، یورپ، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانوں قونصل خانوں کے باہر بورڈ آویزاں کر دیئے گئے کہ سسٹم خراب ہے۔پاکستان میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ہیڈ کوارٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کا اجراء بند ہے۔
PNP