لاہور( پی این پی)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے ٹکٹس پر بڑی رعایت کا اعلان کر دیا ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے دمام اور ریاض جانے والے مسافروں کو ٹکٹوں پر 40 فیصد رعایت دی جائے گی، رعایتی سہولت فوری طور پر قابل عمل ہو گی جس کے بعد مسافر کم کرائے پر سعودی عرب کے لیے سفر کر سکیں گے۔پی آئی اے حکام کے مطابق یہ رعایت خصوصی طور پر ریاض اور دمام جانے والی پروازوں کے لیے رکھی گئی ہے تاکہ سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کو سفری اخراجات میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ترجمان کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی بڑی تعداد ریاض اور دمام کے روٹس استعمال کرتی ہے اس لیے ان شہروں کے لیے رعایتی کرایوں کا اعلان کیا گیا ہے، پی آئی اے کے اس اقدام سے مسافروں کو ٹکٹوں کی قیمتوں میں واضح کمی کا فائدہ حاصل ہو گا۔
PNP