مریدکے میں گھریلو جھگڑا خونی سانحہ بن گیا، بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

کالا شاہ کاکو(پی این پی)مریدکے کے علاقے حدوکے میں گھریلو تنازع خوفناک رخ اختیار کر گیا،

جہاں حقیقی بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنی 20 سالہ بہن زینب کو قتل کر دیاپولیس کے مطابق واقعہ معمولی بات پر شروع ہوا، جہاں موبائل فون مانگنے پر بہن بھائی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے میں بدل گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عنبر حسن نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں زینب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاپولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اسے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

PNP