اسلام آباد (پی این پی) ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت 31 پیسے کم ہونے کے بعد 303 روپے 81 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں بھی 3 روپے 69 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3584 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر تھی، جس کے مقابلے میں اب معمولی کمی سامنے آئی ہے۔
PNP