امارات میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم نامہ جاری

ابوظہبی(پی این پی)متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم و تربیت نے تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، تدریسی اور انتظامی عملے کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وزارت تعلیم نے منگل جمعہ 8 مئی 2026تک ملک بھر میں نرسریوں اور تمام سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کے لئے آن لائن تعلیم کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ تعلیمی اداروں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے، صورتحال کا جائزہ جمعہ 8مئی 2026کو لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اس مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

PNP