اسلام آباد (پی این پی) عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد صرافہ بازاروں میں نئی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہی روز میں 78 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 744 ڈالر تک جا پہنچی۔ عالمی سطح پر ہونے والے اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی واضح طور پر نظر آئے۔ ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی، جو 6 ہزار 687 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 416 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔ فی تولہ چاندی 373 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 445 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 320 روپے بڑھنے کے بعد 7 ہزار 240 روپے ہو گئی۔
PNP