سوتیلے بھائی کی مارکس شیٹ میں رد و بدل کیو ں کیا ؟باپ نے 9 سالہ بیٹی کی جان لے لی

اسلام آباد (پی این پی) مہاراشٹر میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں مبینہ طور پر والد نے اپنی 9 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم شنتارام دریو دھان چوہان اور اس کی ساتھی چنکی بھونسلے کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقات میں بتایا گیا کہ بچی پر اپنے سوتیلے بھائی کی مارکس شیٹ میں تبدیلی کرنے کا الزام تھا، جس کے باعث وہ تعلیمی پوزیشن میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ اس معاملے پر والد شدید غصے میں آ گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر لکڑی کاٹنے والے آلے سے بچی پر حملہ کیا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم نے شواہد مٹانے کی کوشش بھی کی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر آگ لگائی گئی تاکہ واقعے کو حادثہ ظاہر کیا جا سکے۔

PNP