پی آئی اے کا عمان سے پاکستان پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

لاہور( پی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے عمان سے اسلام آباد، لاہور اور ملتان کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ۔

پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی 13مئی 2026ء سے موثر ہوگی۔اس اقدام سے عمان میں مقیم پاکستانی برادری کو سفری سہولت میسر آئے گی اور پاکستان و عمان کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ایئرلائن نے اپریل کے آغاز میں چین، ملائیشیا ء اور خلیجی ممالک کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں تاہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں جاری رکھی گئیں جس کی وجہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ بتایا گیا تھا۔

PNP