اسلام آباد (پی این پی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں
موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ،مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔ جمعے کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ، نوکنڈی 45، سکھر،دالبندین اور جیکب آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
PNP