لندن (پی این پی)برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے ممکنہ بین الاقوامی مشن سے قبل اپنا
ایک ڈسٹرائر جنگی جہاز مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہایچ ایم ایس ڈریگن کی پیشگی تعیناتی احتیاطی منصوبہ بندی کا حصہ ہے تاکہ برطانیہ مناسب حالات میں آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے تیار رہے۔بیان کے مطابق یہ ممکنہ مشن برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ قیادت میں قائم ہونے والے کثیر الملکی اتحاد کے تحت انجام دیا جائے گا۔
PNP