معرکہ حق میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں تقریب

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

معرکہ حق میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں  خصوصی تقریب جاری ہے۔ 

تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہیں۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

بعدازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے باعثِ افتخار ہے، ایک سال قبل آج کے دن پاکستان کو ایک بے مثال کامیابی ملی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانے والی جنگ نہ تھی یہ دو نظریات کے درمیان فیصلہ کُن معرکہ تھا، جس میں حق فتح یاب ہوا، 7 مئی کی درمیانی شب سے 10مئی تک دشمن نے ہمارے قومی وقار کو آزمانے کی ناکام کوشش کی۔

’پاکستان ہندوستان کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گا‘

سید عاصم منیر نے کہا کہ مئی 2025 کا معرکہ کوئی اچانک پیش آنے والا معرکہ نہ تھا، معرکہ حق میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستان کے دشمن کو ہر بار شکست سے دوچار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں اللّٰہ تعالیٰ کی رضا سے پاکستان، عوام اور مسلح افواج کو بے مثال کامیابی ملی اور معرکہ حق میں باطل ہزیمت سے دو چار ہوا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتح میزائلوں اور شاہینوں نے دشمن کے 26 سے زیادہ عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، الحمد للّٰہ آج پاکستان کا دفاع کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر ہے، دشمن جان لے پاکستان کے خلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات محدود نہیں ہوں گے، دشمن جان لے آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطرناک، دُور رس اور تکلیف دہ ہوں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنگوں میں دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں، ڈرونز، سائبر، آرٹیفشل انٹیلیجنس کا استعمال ہوگا، افواجِ پاکستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز بنادیا گیا ہے۔

’جب بھارتی میزائل گرے تو عوام کا جم غفیر ملکی دفاع کیلئے امڈ آیا‘

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کا خواب ہے وہ پاکستان کو عسکری جارحیت اور سفارتی تنہائی کا نشانہ بنا کر خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کرے، ہندوستان کا یہ خواب اس کے قد کاٹھ اور صلاحیت سے کہیں زیادہ ہے، ہندوستان کا یہ خواب پاکستان کبھی پورا نہیں ہونے دے گا۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ یہ معرکہ صرف میدانِ جنگ میں ہی نہیں بلکہ ملکی اور قومی سطح پر تمام شعبہ جات میں جیتا گیا، پوری قوم دفاعِ وطن میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی، جب بھارتی میزائل گرے تو عوام کا جم غفیر ملک کے دفاع کے لیے امڈ آیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ معرکہ حق کے تمام شہدا اور غازیوں کو قوم اور افواجِ پاکستان کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، معرکہ حق میں شہید نہتی عورتوں، بوڑھوں اور معصوم بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، اپنے شہدا کی قربانی کو امانت اور اپنی طاقت کو ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ہمارے شیر دل شاہینوں نے دورِ حاضر کی سب سے طویل نتیجہ خیز جنگ کی مثال قائم کی۔

’ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے‘

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان کے قومی وقار میں اضافہ ہوا جس کا اعتراف دنیا کر رہی ہے، آج ہمارے دوستوں کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہے، سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ ہماری سفارتی کامیابیوں کا عظیم سنگِ میل ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے، دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوئی بھی داستان کشمیر کے بنا ادھوری ہے، ہر محاذ پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سفارتی کوششوں سے لبنان میں جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

علاوہ ازیں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پر آج ملک بھر میں یوم تشکر بھی منایا جارہا ہے۔

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور جراتمندانہ فیصلوں کو معرکہ حق کی کامیابی میں کلیدی قرار دیا جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کو نہ مرعوب کیا جا سکتا ہے نہ جھکایا جا سکتا ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے سربراہ اور شاہینوں کی غیر معمولی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

معرکہ حق کی مناسبت سے جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہداء فولادی دیوار بن کر وطن کے دفاع میں ڈٹے رہے۔

'; $('.fb-video').parent('.embed_external_url').html(htmla); } else{ let embed_url = $('.fb-video').attr('data-href'); let htmla="
'; } } var scriptElement=document.createElement('script'); scriptElement.type="text/javascript"; scriptElement.setAttribute="async"; scriptElement.src="https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.11&appId=580305968816694"; document.body.appendChild(scriptElement); } } },100); var story_embed_gallery = $('.detail_gallery').find('.embedgallery').length; if(story_embed_gallery > 0){ var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/swiper-bundle.min.css"; document.head.appendChild(styleElement); var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/colorbox.css"; document.head.appendChild(styleElement); } if($("#forminator-iframe").length > 0){ const iframe = document.getElementById('forminator-iframe'); var changeHeight = 0; window.addEventListener('message', (event) => { if (event.origin === 'https://surveys.immcorporate.com') { var { height } = event.data; //$("#forminator-iframe").before('
height:'+height+'
'); if(height > 150){ height = height + 5; if($("#forminator-iframe").height() != height && changeHeight == 1){ $('html, body').animate({ scrollTop: ($("#forminator-iframe").offset().top)-30 }, 600); $('.detail-page').focus(); } iframe.style.height = height + 'px'; } changeHeight = 1; } }); } if($("#theNewsWidget").length > 0){ /*$("#theNewsWidget").load("https://www.thenews.com.pk/get_entertainment_news_widget");*/ //$("#theNewsWidget").load("https://gadinsider.com/latest-posts/mobile-news"); //$("#theNewsWidget").load("https://jang.com.pk/jang_english_news"); /*$.ajax({ url : "https://jang.com.pk/assets/uploads/gadinsider/posts.txt", dataType: "text", cache: false, success : function (data) { $("#theNewsWidget").html(data) //console.log(data) } });*/ }

PNP