صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہماری فضائیہ نے دشمن کے 8 طیارے مار گرائے۔
اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ اور پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج کے سپوتوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا، ہماری فضائیہ نے دشمن کے 8 طیارے مار گرائے۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال حملہ کیا، بھارت نے پاکستان کی سول آبادی اور عبادت گاہوں پر حملے کیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اور پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کی بہادر افواج کے سپوتوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔
صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے، مسئلہ کشمیر حل طلب ہے، پاکستان کشمیر کے عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمشروط حمایت جاری رکھے گا، افغانستان کے ذریعے پاکستان میں ہونے والی بھارتی دہشت گردی کو ختم ہونا چاہیے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، 10 مئی پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
';
$('.fb-video').parent('.embed_external_url').html(htmla);
}
else{
let embed_url = $('.fb-video').attr('data-href');
let htmla="
';
}
}
var scriptElement=document.createElement('script');
scriptElement.type="text/javascript";
scriptElement.setAttribute="async";
scriptElement.src="https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.11&appId=580305968816694";
document.body.appendChild(scriptElement);
}
}
},100); var story_embed_gallery = $('.detail_gallery').find('.embedgallery').length;
if(story_embed_gallery > 0){
var styleElement=document.createElement('link');
styleElement.type="text/css";
styleElement.rel="stylesheet";
styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/swiper-bundle.min.css";
document.head.appendChild(styleElement);
var styleElement=document.createElement('link');
styleElement.type="text/css";
styleElement.rel="stylesheet";
styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/colorbox.css";
document.head.appendChild(styleElement);
}
if($("#forminator-iframe").length > 0){
const iframe = document.getElementById('forminator-iframe');
var changeHeight = 0;
window.addEventListener('message', (event) => {
if (event.origin === 'https://surveys.immcorporate.com') {
var { height } = event.data;
//$("#forminator-iframe").before('