سویڈن کے آروِڈ نورڈکوسٹ نے پاکستان کے محمد شعیب کو ہرا کر پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ جیت لی


سویڈن کے آروِڈ نورڈکوسٹ نے پاکستان کے محمد شعیب کو شکست دے کر پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اختتامی تقریب میں پاکستان میں سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنزے مہمانِ خصوصی تھیں جبکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی مہمانِ اعزاز تھے۔

دیگر معزز شخصیات میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر، پی ٹی ایف کے سرپرست سینیٹر سلیم سیف اللّٰہ خان، وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی سیکریٹری جناب محی الدین احمد وانی، نکولس وردوں، پاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر میٹ کینیل، میکڈونلڈز پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر ملک، پی ٹی ایف کے سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل، میجر سلیمان جنید، کرنل گل رحمان اور پاکستان ٹینس فیڈریشن سے وابستہ یونٹس کے اراکین شامل تھے۔

اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ میں 22 ممالک سے تعلق رکھنے والے 86 مرد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ شریک ممالک میں پاکستان، کویت، روس، ازبکستان، سویڈن، مراکش، ملائیشیا، برطانیہ، اٹلی، لتھوانیا، چین، ترکیہ، الجزائر، کینیڈا، آئرلینڈ، پولینڈ، ہانگ کانگ، یونان، لبنان، جرمنی، فرانس اور جاپان شامل تھے۔

مردوں کے سنگلز فائنل میں سویڈن کے آروِڈ نورڈکوسٹ نے پاکستان کے محمد شعیب کو 5-7، 6-3، 6-7 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے پاکستان میں مسلسل دو آئی ٹی ایف M-15 ٹورنامنٹس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور فاتح و رنر اپ دونوں کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 25 سال بعد پاکستان کے محمد شعیب، اعصام الحق قریشی کے بعد پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے کسی آئی ٹی ایف پروفیشنل ایونٹ کے مسلسل دو فائنلز تک رسائی حاصل کی جو پاکستان ٹینس کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔

'; $('.fb-video').parent('.embed_external_url').html(htmla); } else{ let embed_url = $('.fb-video').attr('data-href'); let htmla="
'; } } var scriptElement=document.createElement('script'); scriptElement.type="text/javascript"; scriptElement.setAttribute="async"; scriptElement.src="https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.11&appId=580305968816694"; document.body.appendChild(scriptElement); } } },100); var story_embed_gallery = $('.detail_gallery').find('.embedgallery').length; if(story_embed_gallery > 0){ var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/swiper-bundle.min.css"; document.head.appendChild(styleElement); var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/colorbox.css"; document.head.appendChild(styleElement); } if($("#forminator-iframe").length > 0){ const iframe = document.getElementById('forminator-iframe'); var changeHeight = 0; window.addEventListener('message', (event) => { if (event.origin === 'https://surveys.immcorporate.com') { var { height } = event.data; //$("#forminator-iframe").before('
height:'+height+'
'); if(height > 150){ height = height + 5; if($("#forminator-iframe").height() != height && changeHeight == 1){ $('html, body').animate({ scrollTop: ($("#forminator-iframe").offset().top)-30 }, 600); $('.detail-page').focus(); } iframe.style.height = height + 'px'; } changeHeight = 1; } }); } if($("#theNewsWidget").length > 0){ /*$("#theNewsWidget").load("https://www.thenews.com.pk/get_entertainment_news_widget");*/ //$("#theNewsWidget").load("https://gadinsider.com/latest-posts/mobile-news"); //$("#theNewsWidget").load("https://jang.com.pk/jang_english_news"); /*$.ajax({ url : "https://jang.com.pk/assets/uploads/gadinsider/posts.txt", dataType: "text", cache: false, success : function (data) { $("#theNewsWidget").html(data) //console.log(data) } });*/ }
PNP