بنگلادیش کو جلد آؤٹ کرکے ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے: سلمان علی آغا

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پانچویں روز بنگلادیش کو جلد سے جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر جو ہدف ملے گا اُس کو حاصل کریں گے۔ بارش کے سبب بولرز کو تبدیل کرنے کا پلان بدل دیا۔

ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اس وقت آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کس کو ٹیسٹ میں برتری حاصل ہے، کل کا روز بڑا دلچسپ ہو گا۔ ہم انہیں جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، یہی ہماری حکمت عملی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر بنگلادیش بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور 70 اوورز میں 260 رنز کا ٹارگٹ دیتے ہیں تو یقینی طور پر ہم جیت کے لیے جائیں گے لیکن مجھے نہیں لگتا وہ ایسا کریں گے۔

سلمان علی آغاز کا کہنا تھا کہ میری ذاتی طور پر خواہش ہو گی کہ وہ 60 سے 70 اوورز میں ہمیں 260 تک ٹارگٹ دیں لیکن ایسا دکھائی نہیں دیتا۔ 

پاکستانی بیٹر نے کہا کہ دوسرے روز ہم نے بہت اچھا کھیلا، ہم نے جلد آؤٹ بھی کیا اور بیٹنگ بھی اچھی کی تھی۔ پہلے دن ہم آگے نہیں تھے تیسرا روز ملا جلا رہا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ جب کھیل رہے ہوتے ہیں تو جیتنا ہی ترجیح ہوتا ہے۔ پانچویں روز اگر 30، 40 اوورز میں 300 ٹارگٹ ملے تو یہ مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی، ہم یہی چاہیں گے کہ بنگلادیش کو جلد از جلد آؤٹ کریں، وہ کیا سوچ رہے ہیں یہ وہی بتا سکتے ہیں۔

سلمان علی آغاز کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے آنے سے ٹیمیں اب میچ جیتنے کے لیے جاتی ہیں، پچز ایسی تیار کی جاتی ہیں جن سے نتیجہ نکلے جبکہ دس پندرہ برس پہلے چلے جائیں تو ایسی پچز ہوتی تھیں ٹیسٹ ڈرا ہوتے تھے۔

'; $('.fb-video').parent('.embed_external_url').html(htmla); } else{ let embed_url = $('.fb-video').attr('data-href'); let htmla="
'; } } var scriptElement=document.createElement('script'); scriptElement.type="text/javascript"; scriptElement.setAttribute="async"; scriptElement.src="https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.11&appId=580305968816694"; document.body.appendChild(scriptElement); } } },100); var story_embed_gallery = $('.detail_gallery').find('.embedgallery').length; if(story_embed_gallery > 0){ var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/swiper-bundle.min.css"; document.head.appendChild(styleElement); var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/colorbox.css"; document.head.appendChild(styleElement); } if($("#forminator-iframe").length > 0){ const iframe = document.getElementById('forminator-iframe'); var changeHeight = 0; window.addEventListener('message', (event) => { if (event.origin === 'https://surveys.immcorporate.com') { var { height } = event.data; //$("#forminator-iframe").before('
height:'+height+'
'); if(height > 150){ height = height + 5; if($("#forminator-iframe").height() != height && changeHeight == 1){ $('html, body').animate({ scrollTop: ($("#forminator-iframe").offset().top)-30 }, 600); $('.detail-page').focus(); } iframe.style.height = height + 'px'; } changeHeight = 1; } }); } if($("#theNewsWidget").length > 0){ /*$("#theNewsWidget").load("https://www.thenews.com.pk/get_entertainment_news_widget");*/ //$("#theNewsWidget").load("https://gadinsider.com/latest-posts/mobile-news"); //$("#theNewsWidget").load("https://jang.com.pk/jang_english_news"); /*$.ajax({ url : "https://jang.com.pk/assets/uploads/gadinsider/posts.txt", dataType: "text", cache: false, success : function (data) { $("#theNewsWidget").html(data) //console.log(data) } });*/ }

PNP