by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: کسی نے اغوا نہیں کیا، اپنی مرضی سے شادی کی، عدالت میں لڑکی کا بیان

علامتی فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں متاثرہ لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان قلمبند کروادیا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں اغوا کا الزام غلط قرار دیا اور کہا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی۔ 

بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ اغواء اور زیادتی کا مقدمہ جھوٹا ہے، پولیس ہمیں تنگ کر رہی ہے۔

جب عدالت نے لڑکی سے سوال کیا کہ آپ کس کے ساتھ جانا چاہتی ہیں؟ تو لڑکی نے جواب دیا کہ ہمارے گھر والوں کو اس شادی سے کوئی اعتراض نہیں، اس لیے میں اپنے شوہر کے گھر جانا چاہتی ہوں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم 50 ہزار روپے کے حفاظتی مچلکہ جمع کروائیں، عدالت نے متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کرنے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا۔ ملزم کےخلاف عیدگاہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔



PNP

Comments are closed.