مجھے نوٹس آئے کہ چلو اپنا گھر خالی کرو، ہم نے یہاں ٹاور لگانا ہے، تو میں سب کو بھون دوں گا، نجم سیٹھی
اسلام آباد (پی این پی) مجھے نوٹس آئے کہ چلو اپنا گھر خالی کرو، ہم نے یہاں ٹاور لگانا ہے، تو میں سب کو بھون دوں گا۔
سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر انہیں نوٹس دیا گیا کہ اپنا گھر خالی کریں کیونکہ وہاں ٹاور لگانا ہے، تو وہ سخت ردعمل دیں گے۔ انہوں نے ٹیلی کام کمپنیوں کو دیے جانے والے ممکنہ اختیارات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی جائیداد زبردستی لینا قابل قبول نہیں۔ نجم سیٹھی کے مطابق نجی ملکیت کے حقوق کا تحفظ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت یا کوئی کمپنی عوام کی جائیداد پر کس طرح زبردستی قبضہ کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات عوامی ردعمل اور قانونی تنازعات کو جنم دے سکتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.