ایران کی ایئرلائن کے عالمی نیٹ ورک پر امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ماہان ایئر کی معاونت کرنے والے عالمی نیٹ ورکس کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ ایرانی فضائی کمپنی ایران کے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ہتھیار اور ڈرونز کی منتقلی میں استعمال ہوتی ہے
امریکی محکمہ خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نے چین بھارت روس اور ایران میں موجود چھ اداروں اور افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں کئی ایسی کمپنیاں بھی شامل ہیں جو امریکا اور یورپی یونین کی پابندیوں کا شکار اس ایئرلائن کے لیے سیلز ایجنٹس کے طور پر کام کرتی ہیں۔
ان اداروں اور افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مقصد ایران کی ہتھیار بندی اور دہشت گردی کے خلاف امریکا کے عالمی ادارے کے اقدامات کا حصہ ہے۔
ایک فرنٹ کمپنی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جو پاسداران انقلاب سے منسلک ہے اور جس نے جنگ کے دوران ایران کی متحرک اہداف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں معاونت کی ہے۔
امریکا کی جانب سے کی گئی ان پابندیوں کا مقصد ایران کے عسکریت پسند اداروں کی مالی معاونت میں کردار ادا کرنے والے عالمی نیٹ ورکس کو نشانہ بنانا ہے۔
PNP
Comments are closed.