نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق اردن کی وزارتِ خارجہ کی ڈائریکٹر سجاالمجالی اور پاکستانی سفیر خرم سرفراز نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
اسحاق ڈار آج مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم سے ملاقات بھی کریں گے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار فلسطین کی صورتِ حال اور باہمی تعلقات پر مختلف وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
PNP
Comments are closed.