چین کے علاقے تبت میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی متعدد شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ مزید نقصانات سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔
PNP
Comments are closed.