by Rao Imran Suleman
Rao Nama

تیونس میں فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کیلئے سیکڑوں افراد کا احتجاج

تونس: تیونس میں سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے غزہ جانے والے امدادی بحری مشن سے وابستہ گرفتار 4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چاروں کارکنوں کو مارچ میں مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غزہ کے لیے امدادی سرگرمیوں کی غرض سے گلوبل صمود فلوٹیلا کے لیے جمع کیے گئے فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگی کی۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کا امدادی بحری بیڑہ 2025 میں غزہ کی جانب روانہ ہوا تھا، جس کا مقصد فلسطینی علاقے میں انسانی امداد پہنچانا تھا۔

تنظیم کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ تنظیم نے ہفتے کو جاری بیان میں کہا کہ زیر حراست کارکنوں کی حالت تشویشناک ہوتی جارہی ہے، کیونکہ وہ گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں۔

کارکنوں کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی جب گلوبل صمود فلوٹیلا تیونس سے ایک نئے امدادی مشن کی جزوی روانگی کی تیاری کررہا تھا، تاہم بعد میں یہ مشن منسوخ کردیا گیا۔

PNP

Comments are closed.