ی
روسی سیٹلائٹ نیوز ایجنسی اور برٹش ڈیفنس میگزین سمیت دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے 17 سال میں پہلی دفعہ برطانیہ میں متعدد جوہری بم نصب کیے ہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے ہتھیاروں کی واپسی کا مطلب یورپی تھیٹر میں نیٹو کی جوہری حکمت عملی میں بڑی تبدیلی ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2008 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی جوہری ہتھیار برطانوی علاقے میں واپس آئے ہیں اور کئی بی 61-12 جوہری بم سفوک میں آر اے ایف لیکنہیتھ بیس میں منتقل کیے گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق یہ جوہری بم، امریکی ریاست نیو میکسیکو کے کرٹ لینڈ ایئر فورس بیس میں واقع امریکی فضائیہ کے جوہری ہتھیاروں کے مرکز سے برطانیہ میں نو تعمیر شدہ محفوظ مقام میں منتقل کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ برطانیہ کے آر اے ایف لیکنہیتھ بیس میں سرد جنگ کے دوران امریکی جوہری ہتھیار تعینات تھے ، لیکن 2008 میں یورپ میں تخفیف اسلحہ کے باعث ان جوہری ہتھیاروں کا انخلاء ہوا ۔
Trending
- منشیات ڈیلر انمول پنکی مزید 2 مقدمات سے بری رہا کرنے کا حکم
- کمسن لڑکیوں سے جنسی زیادتی، برطانوی سیاستدان جیفری ڈونلڈسن کو 15 سال قید
- خیبر پختونخوا میں گورنر راج و ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور
- جی ٹی اے 6 کی ریلیز میں پانچ ہفتے باقی، گیم میں متوقع 10 بڑی خصوصیات جانیے
- شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- دہلی میں احتجاج کرنے والے این ایس یو آئی کے رہنما اور کارکن گرفتار
- لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
- سلمان خان نے والد سلیم خان کو ’اصل مونسٹر‘ قرار دے دیا، باپ بیٹے کی تصاویر وائرل
- سعودی عرب کے حق میں سلامتی کونسل کا بڑا فیصلہ، تمام ارکان کا متفقہ بیان جاری
- علیمہ خان پر درج مقدمے کا فیصلہ چوتھی مرتبہ مؤخر
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔