by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایس ای سی پی نے حلال فنانسنگ پروڈکٹ کے اجرا کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردیں

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے حلال فنانسنگ پروڈکٹ کے اجرا کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ 

ایس ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل فنانسنگ سروسز کمپنیاں گائیڈ لائنز کے مطابق حلال فنانسنگ پروڈکٹ جاری کرسکتی ہیں۔ 

گائیڈ لائنز کے مطابق شریعہ کمپلائنٹ سروسز میں اقساط پر خریداری، مائیکرو لونز اور ہاؤسنگ فنانس کی پروڈکٹ شامل ہیں۔ 

ایس ای سی پی کے مطابق اس سے صارفین کی مالیاتی سہولتوں تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ جبکہ چھوٹے کاروبار، کسان، فری لانسرز کریڈٹ ہسٹری کے بغیر باآسانی فنانسنگ حاصل کر سکیں گے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ مصنوعات رسک شیئرنگ اور اثاثہ جاتی بنیادوں پر مبنی ہوتی ہیں، ڈیجیٹل فنانسنگ میں شریعہ کمپلائنٹ سروسز کی دستیابی سے مالیاتی شعبے میں کمپٹیشن کو فروغ ملے گا۔

ایس ای سی پی کے مطابق اسلامی فنانسنگ مصنوعات سے صارفین کو بہتر قیمت، شفافیت اور معیاری خدمات میسر آئیں گی، سود سے پاک مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے اسٹریٹیجک ایکشن پلان پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.