by Rao Imran Suleman
Rao Nama

2024 سے ابتک 10 امریکی سائنسدان لاپتہ یا ہلاک، معاملہ پراسرار ہو گیا

واشنگٹن (پی این پی)امریکا میں 2024 سے اب تک 10 امریکی سائنسدان غیر واضح حالات میں لاپتہ یا ہلاک ہو گئے ہی

ں اور ان سب کو حساس جوہری یا ایرو اسپیس مواد تک رسائی حاصل تھی۔امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ان میں شامل کئی افراد فزکس، انجینئرنگ اور دیگر اعلی سائنسی شعبوں کے ماہرین تھے اور قابلِ توجہ بات ان واقعات میں پایا جانے والا ممکنہ پیٹرن ہے، جب ان سائنسدانوں کے پسِ منظر اور ٹائم لائن کا جائزہ لیا جائے تو یہ واقعات محض اتفاق نہیں لگتے بلکہ کسی نہ کسی انداز میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔یہ پراسرایت وائٹ ہاس کے بریفنگ روم بھی پہنچ گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ میں نے یہ رپورٹ دیکھی ہے، میں نے ابھی اس بارے میں متعلقہ اداروں سے بات نہیں کی، ہم آپ کو جواب فراہم کریں گے۔

PNP

Comments are closed.