by Rao Imran Suleman
Rao Nama

باقی سیاستدانوں کی طرح منافق نہیں ہوں، ذوالفقار جونیئر

فائل فوٹو

میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ میں باقی سیاستدانوں کی طرح منافق نہیں ہوں۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ذوالفقار جونیئر کا کہنا تھا کہ میں منافق نہیں ہوں کہ جن کو قاتل کہوں اور پھر ان سے مل جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کے ساتھ شمولیت اختیار نہیں کروں گا، میں باقی سیاستدانوں کی طرح منافق نہیں ہوں۔

ذوالفقار بھٹو جونیئر نے مزید کہا کہ الیکشن کے وقت الائنس بن جائے تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہم کسی پارٹی میں شمولیت نہیں کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ پیر پگارا میرے والد میر مرتضیٰ بھٹو کے قریبی دوست رہے ہیں میں ان کو سپورٹ کروں گا۔

ذوالفقار بھٹو جونیئر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن لڑنے کے لیے ہمارے پاس وسائل نہیں، جس طرح پیپلز پارٹی کے پاس ہیں، ہمارے پاس محنتی لوگ ہیں، اگر وقت آیا تو الیکشن لڑیں گے، ہم نے ذوالفقار علی بھٹو رابطہ کمیٹی بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں چند لوگ ہیں، جو عوام کے لیے کام کرتے ہیں، باقی سب امیروں کے لیے کرتے ہیں۔ ہمارے خاندان کا کیس تاحال حل نہیں ہوا ہم انصاف کے لیے گھوم رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.