by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(پی این پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، مجموعی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار 965 تک پہنچ گئی، نئے سرمایہ کاروں میں نوجوانوں کی نمایاں اکثریت شامل ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق وفاقی مشیر برائے اقتصادی و مالیاتی اصلاحات خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مالیاتی مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کی شمولیت کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ اکتوبر 2026 کے دوران ریکارڈ 25 ہزار 747 نئے سرمایہ کار سٹاک مارکیٹ کا حصہ بنے، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہیں۔

ان کے مطابق 2026 کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2 لاکھ 18 ہزار 894 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے، جو گزشتہ چار سال کے دوران ہونے والے مجموعی اضافے سے بھی زیادہ ہیں۔

وفاقی مشیر کا کہنا تھا کہ نئے سرمایہ کاروں میں 85 فیصد کا تعلق جنریشن زی (Gen Z) اور ملینیلز سے ہے، جو نوجوان نسل کی سرمایہ کاری اور سٹاک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد حکومتی معاشی پالیسیوں اور مالیاتی اصلاحات کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔
 



PNP

Comments are closed.