by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کمی

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ نرخ میں 8 ہزار روپے سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 900 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے تک آ گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 630 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے مقرر ہوئی ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں فی اونس قیمت 89 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 627 ڈالر ہو گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.