by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی(پی این پی)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 26 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

سما ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سرکاری زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 21 ارب 56 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں بھی 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے۔



PNP

Comments are closed.