by Rao Imran Suleman
Rao Nama

‘رشتہ سے انکار کرنے پر مسلح افراد مزاحمت کرنے پر ماں بیٹے کو گولیاں مار کر لڑکی کو اغواء کر کے فرار

مکو آ نہ (پی این پی)رشتہ سے انکار کرنے پر مسلح افراد نے مزاحمت کرنے پر ماں بیٹے کو گولیاں مار کر لڑکی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے،

8سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ستیانہ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق 31 گ ب کی رہائشی حلیمہ بی بی نے بتایا کہ اس کے عزیز ندیم کیلئے اسکی بیٹی مہوش کا رشتہ مانگتے تھے تو انہوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا، گزشتہ روز حلیمہ بی بی’ اپنی بیٹی مہوش اور بیٹے لاہوریا کے ہمراہ گدھا ریڑھی پر جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان ندیم وغیرہ نے گھیر لیا اور لڑکی کو اٹھانے لگے تو مزاحمت پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے حلیمہ بی بی اور 8سالہ لاہوریا بری طرح زخمی ہو گئے تو ملزمان لڑکی مہوش کو اغواء کر کے فرار ہو گئے،

مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال لایا گیا جہاں پر 8سالہ لاہوریا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل اغواء کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

PNP

Comments are closed.