by Rao Imran Suleman
Rao Nama

35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد

واشنگٹن (پی این پی)امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں،

ان اداروں اور شخصیات پر الزام ہے کہ یہ ایران کے بینکاری شعبے کی مدد کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان اداروں اور شخصیات نے اربوں ڈالر کا تیل پار کرانے میں مدد دی۔امریکا نے دھمکی دی ہے کہ وہ ایران کے ان بینکوں پر پابندیاں عائد کر دے گا جو ان چینی ریفائنریز کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکلوانے کے لیے ٹول ادا کر رہی ہیں۔امریکا میں غیر قانونی اثاثوں کے کنٹرول کے محکمے نے بھی ایرانی حکومت کو ٹول ادا کرنے والی کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے۔

اوفیک کے مطابق چینی صوبے شنڈونگ میں کئی آزاد چینی کمپنیاں ایرانی تیل درآمد کرتی یا اسے ریفائن کرتی ہیں۔

PNP

Comments are closed.