چار روز میں 4 ہزار 800 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 100 انڈیکس اکتوبر کے آخری کاروباری دن میں 784 پوائنٹس گر گیا، انڈیکس نے اکتوبر کا اختتام ایک لاکھ 66 ہزار 409 پر کیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مہینے کے آخری روز 82 ارب شیئرز کے سودے اور ہفتے بھر کے اضافے میں سے انڈیکس کا 16 فیصد کم ہونا کھلے سودوں پر منافع بک کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔
مجموعی طور پر اکتوبر کا مہینہ منفی رہا۔ انڈیکس کی مہینے بھر کی گراوٹ ساڑھے 3 ہزار پوائنٹس رہی، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 70 ہزار 688 اور کم ترین سطح ایک لاکھ 61 ہزار 250 رہی۔
حصص بازار میں ایک مہینے میں سوا 10 ارب شیئرز کے سودے سوا چار سو ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک مہینے میں 538 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 388 ارب روپے ہوگئی ہے۔
PNP
Comments are closed.