سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا
اسلام آباد (پی این پی) اینکر پرسن سید اقرار الحسن کے ساتھ نامناسب جملہ بازی کرنے والے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایئرپورٹ پر سید اقرار الحسن اور ایف آئی اے اہلکار کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں اینکر پرسن اہلکار سے سخت لہجے میں گفتگو کرتے دکھائی دیے۔ویڈیو کے مطابق سید اقرار الحسن نے اہلکار سے کہا کہ اگر آپ کسی سیاسی جماعت یا رہنما کے حمایتی ہیں تو کھل کر بات کریں اور جرات دکھائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو مؤقف اپنایا ہے، اس پر قائم رہیں۔
اس پر اہلکار نے جواب دیا کہ آپ غیر ضروری بحث کر رہے ہیں۔ بعد ازاں سید اقرار الحسن نے کہا کہ سرکاری وردی پہن کر کھڑے ہونے کے باوجود کسی شہری کے خلاف سیاسی رائے دینا مناسب نہیں۔اہلکار کا مؤقف تھا کہ وہ صرف اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، تاہم اینکر پرسن نے اعتراض اٹھایا کہ امیگریشن کاؤنٹر پر کھڑے ہو کر سیاسی تبصرہ کرنا اختیار سے تجاوز ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کر دیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.