اسلام آباد (پی این پی) سعودی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ وزٹ ویزا پر آنے والے افراد کو حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق صرف وزٹ ویزا رکھنے والا کوئی بھی شخص حج کے لیے اہل تصور نہیں کیا جائے گا۔سعودی وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ فریضۂ حج ادا کرنے کے لیے باقاعدہ حج پرمٹ حاصل کرنا لازمی شرط ہے۔ بغیر اجازت نامے کے حج کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
وزارت نے تمام آنے والے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ حج سیزن کے دوران نافذ کردہ تمام قوانین اور ضابطوں کی مکمل پابندی کریں تاکہ انتظامات بہتر انداز میں جاری رہ سکیں۔حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے زائرین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ یا غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔
اعلامیے کے مطابق ان اقدامات کا مقصد حج کے ایام میں نظم و نسق قائم رکھنا اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
PNP
Comments are closed.