by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی

فیصل آباد (پی این پی) سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی، جس کے بعد بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے فیصل آباد پہنچ گئی۔

32 سالہ صغیر حسین کے مطابق تقریباً دس ماہ قبل ان کی سوشل میڈیا پر اولگا سے بات چیت شروع ہوئی، جو وقت گزرنے کے ساتھ محبت میں تبدیل ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ باہمی ذہنی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا، جس پر اولگا نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔فیصل آباد پہنچنے کے بعد خاتون نے مقامی مسجد میں اسلام قبول کر لیا، جس کے بعد ان کا نیا نام اولگا حسین رکھا گیا۔

بعد ازاں صغیر حسین اور اولگا حسین کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اہل خانہ نے شرکت کی۔ یوں اس جوڑے نے نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔

PNP

Comments are closed.