by Rao Imran Suleman
Rao Nama

1500 روپے مالیت کا پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

سیالکوٹ (پی این پی) نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی نئی قرعہ اندازی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جو رواں ماہ منعقد کی جائے گی۔

پاکستان میں پرائز بانڈز کو ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جہاں خریدار اپنی رقم محفوظ رکھتے ہوئے نقد انعامات جیتنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔ ان بانڈز کی قرعہ اندازی سال بھر مختلف شہروں میں باقاعدگی سے کی جاتی ہے۔شہری اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز مراکز سے درخواست فارم اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرا کے پرائز بانڈ خرید سکتے ہیں۔اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے رکھا گیا ہے، جبکہ دوسرے انعام کے طور پر 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

کامیاب افراد اپنی انعامی رقم کے حصول کے لیے مقررہ کلیم فارم کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر، کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز مراکز سے رجوع کر سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 106، 15 مئی 2026 کو سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ فروری 2026 کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام بانڈ نمبر 429148 کے حامل شخص نے حاصل کیا تھا، جبکہ دوسرے انعامات 430347، 591133 اور 628300 نمبرز والے بانڈز کے نام رہے تھے۔

PNP

Comments are closed.