by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیزا شاپ پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (پی این پی)راولپنڈی میں صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پیزا شاپ پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست ملزمان نے مجھے گھر جاتے ہوئے کھنڈر نما مکان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی، صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملوث دونوں کو حراست میں لے لیا۔متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ زیر حراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

PNP

Comments are closed.