پی ٹی آئی کے شفقت عباس نے 2 ماہ میں اسمبلی سے نکالے جانے کا دعویٰ کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شفقت عباس اعوان ایڈووکیٹ نے اگلے 2 ماہ میں اسمبلی سے نکالے جانے کا دعویٰ کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شفقت عباس اعوان اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے کہا کہ اگلے دو ماہ میں انہیں اور تحریک انصاف کے 4 سے 5 اراکین کو اسمبلی سے نکال دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے انہیں ٹارگٹ دیا ہے کہ 2 مہینے میں چپ کر جاؤ ورنہ اسمبلی سے باہر نکال دیے جاؤ گے۔
اس معاملے میں عقیل ملک نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کوئی رکن اسمبلی جو 62، 63 کی زد میں نہیں آتا اسے نا اہل کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دی کہ وہ بجٹ اجلاس میں آ کر اپنا کردار ادا کریں۔
PNP
Comments are closed.