by Rao Imran Suleman
Rao Nama

4 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

فیصل آباد(پی این پی)فیصل آباد کے طیبہ ٹاؤن میں چار سال کی بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق چار سالہ ہانیہ نور گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی، بعد ازاں تلاش کرنے پر اس کی لاش مین ہول سے ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈویلپر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ڈویلپر نے چند مین ہولز کے ڈھکن لگا کر باقی کھلے چھوڑکر انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔

PNP

Comments are closed.