by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کو سپاٹ ایل این جی سپلائی کیلئے انتہائی مہنگی بولیاں موصول

کراچی(پی این پی)پاکستان کو سپاٹ ایل این جی سپلائی کیلئے انتہائی مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری کی ایل این جی سپلائی کیلئے موصول ہونے والی بڈز کھول دیں تاہم پاکستان کو سپاٹ ایل این جی سپلائی کیلئے انتہائی مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ 

حکام کے مطابق عالمی کمپنیوں کی جانب سے ایک کارگو کی کم سے کم قیمت 24 ارب 28 کروڑ 16 لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ 27 ارب 77کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔

حکام کے مطابق 2 ایل این جی کارگوزکیلئے 24 ارب 28 کروڑ سے 24 ارب 43 کروڑ روپے تک کی دو کم ترین بولیاں پی ایل ایل بورڈ کو بھیج دی گئی ہیں جب کہ بولیوں کو منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔ 



PNP

Comments are closed.