by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: صدر میں بس اڈے پر فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد زخمی

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے صدر میں بس اڈے پر فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز علی کا کہنا ہے کہ جھگڑا بس اڈے کے سامنے ٹھیلا لگانے پر ہونے والی تلخ کلامی کے بعد شروع ہوا، جس کے بعد  ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد مختلف گاڑیوں میں سوار تھے،  واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی مہزور علی کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔



PNP

Comments are closed.