جیک آباد(پی این پی)جیکب آباد کے گاؤں صدیق آرائیں میں پسند کی شادی پر کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی۔
جیکب آباد پولیس کے مطابق مسلح ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے، گھروں کو جلانے پر 12نامزد سمیت 32ملزمان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق واقعہ 5 مئی کو پیش آیا، 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمے میں نامزد مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے پسند کی شادی کرنے پر گاوں کو آگ لگائی۔ گاوں صدیق آرائیں اور گاوں غازی خان چنہ کے جوڑے نے حیدر آباد کی عدالت میں پسندکی شادی کی تھی۔ بستی کو آگ لگانے پر درجنوں خاندانوں کو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کر دیا گیا۔
PNP
Comments are closed.