کراچی(پی این پی)سندھ رینجرز کی کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ملزم حنیف عرف شینا کو گرفتار کر لیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے 2012ء میں افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے اسلحہ چلانے اور آئی ای ڈیز بنانے کی تربیت بھی حاصل کی۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق 2012ء اور 2013ء کے آپریشنز کے دوران ملزم روپوش ہو گیا تھا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم حال ہی میں کراچی منتقل ہوا اور ڈکیت گروہ منظم کیا۔
رینجرز کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ 60 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی، جس کے دوران فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوئے تھے۔
PNP
Comments are closed.