22 سال بعد گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)گلگت بلتستان میں طویل عرصے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے انتخابی شیڈول کی منظوری دیتے ہوئے دستخط کر دیے، جس کے ساتھ ہی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2 اگست کو منعقد ہوں گے، جبکہ امیدوار 9 جون سے 15 جون کے درمیان اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں تقریباً 22 برس بعد مقامی حکومتوں کے انتخابات کرائے جا رہے ہیں، جو علاقے میں جمہوری عمل کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
انتخابی پروگرام کے تحت ریٹرننگ افسران 6 جون سے امیدواروں اور متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرنا شروع کریں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام مراحل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے تاکہ شفاف اور منظم انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔
PNP
Comments are closed.