by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: جامعہ ملیہ کالج کی زمین پر قبضے کی کوشش ناکام

—فائل فوٹو

کراچی میں جامعہ ملیہ کالج میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زمین پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اس حوالے سے محکمۂ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی نے کارروائی میں پینا فلیکس ہٹا دیے۔

انہوں نے بتایا کہ قبضہ مافیا نے سرکاری زمین کی فروخت کے پینا فلیکس لگا رکھے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کالج کی اراضی پر لینڈ مافیا کی جانب سے دوسری بار قبضے کی کوشش کی گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.