by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی، این سی سی آئی اے کی کارروائی، آن لائن نیٹ ورک میں پھنسی 13سالہ بچی بازیاب

فائل فوٹو

کراچی میں بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرکے آن لائن نیٹ ورک میں پھنسی 13 سال کی بچی کو بچا لیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر ڈارک ویب سے منسلک گروہ ٹاسک دے رہا تھا۔

بچی سے پہلے ٹاسک میں بلی کو زہر دے کر مروایا گیا، دوسرے ٹاسک میں بچی کو خود کو شدید نقصان پہنچانے کا حکم دیا گیا۔

تاہم ٹاسک پورا ہونے سے پہلے این سی سی آئی اے کی ٹیم بچی تک پہنچ گئی، والدین بیٹی کی آن لائن سرگرمیوں سے مکمل لاعلم تھے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق بچی سے رابطہ کرنے والے اکاؤنٹس اور دیگر پاکستانی بچوں کو نشانہ بنانے کے پہلو پر تحقیقات جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.